16 نومبر 2026 - 15:40
صدر پیوتن کے لئے رہبر انقلاب کا پیغام 'خاص' تھا، ماسکو میں ایرانی سفیر

ماسکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے حالیہ دورہ ماسکو کا بنیادی مقصد، وفاقی جمہوریہ روس کو رہبر انقلاب اسلامی کا سرکاری پیغام پہنچانا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ماسکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، ڈاکٹر کاظم جلالی نے کہا روس کی تاس خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی کے حالیہ دورہ ماسکو کا بنیادی مقصد، وفاقی جمہوریہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کو رہبر انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا سرکاری پیغام پہنچانا تھا۔

کاظم جلالی نے اس انٹرویو میں ولادیمیر پیوتن کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ پیغام کو "خاص" قرار دیا اور کہا کہ اس پیغام میں تہران اور ماسکو کے اسٹراٹیجک تعلقات کی اہمیت پر تاکید ہوئی ہے۔

جلالی نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر محسن رضائی کے دورہ ماسکو کا بنیادی مقصد رہبر معظم انقلاب کا سرکاری پیغام روس کے صدر تک پہنچانا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس پیغام میں دوطرفہ تعلقات اور اعلیٰ ترین سطح پر مشوروں کے تسلسل پر زور دیا گیا ہے۔

جلالی نے مزید کہا کہ جنرل رضائی کے دورے کو دونوں ملکوں کے اسٹراٹیجک تعلقات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے، خاص طور پر ایسے عالمی اور علاقائی حالات میں جن میں تہران اور ماسکو کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

جلالی نے جنرل رضائی کے دورے کو "خاص طور پر" اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے اسٹراٹیجک تعاون کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ اسی مہینے کے اوائل میں، محسن رضائی نے کریملن میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے اس ملاقات میں دوطرفہ تزویراتی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔

میجر جنرل رضائی نے اس دورے کے موقع پر کہا: رہبر معظم انقلاب چاہتے تھے کہ میں ان کا پیغام جلد از جلد جناب پیوتن کو پیش کروں اور روس کے صدر نے انہیں تہہ دل سے، پرخلوص سلام بھیجوایا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کے صدر کے ساتھ علاقے کے اہم مسائل پر مشورہ کیا گیا اور جنگ کے بعد کے دور اور علاقائی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha